ہیٹ ٹرک کا سہرا ثقلین کے سر:معین علی

لندن۔2 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )انگلش ٹیم کے آف اسپنر معین علی نے جنوبی افریقہ کیخلاف ہیٹ ٹرک کے کارنامے کا سہرا بولنگ مشیر ثقلین مشتاق کو دے دیا۔ حالیہ عمدہ کارکردگی کیلئے سابق پاکستانی اسپنر ثقلین کے احسان مند معین علی نے ایک مرتبہ پھر اس بات کا اعتراف کیا کہ ثقلین مشتاق نے ان کی بولنگ کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انگلش اسپنر نے کہا ہے کہ انہوں نے فٹ بال کے کچھ عام میچوں میں تو ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا تھا لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ اب وہ کرکٹ میں بھی ہیٹ ٹرک کے مالک ہیں۔