ہیوسٹن۔پاکستان نژاد خاتون سیول ڈسٹرکٹ کورٹ کی جج مقرر 

واشنگٹن۔پاکستانی نژاد امریکی‘ رابعہ کولیر ‘ جو چھ نومبرکو ریاست ٹیکساس کی113سیول ڈسٹرکٹ عدالت کی جج منتخب ہوئی تھیں‘ جمعرات کے روز ہوسٹن میں اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

ان کا تعلق ڈیموکریٹ پارٹی سے ہے‘ جنھوں نے ایک عشرے سے زیادہ مدت تک نچلی سطح پر حاص طور پر خواتین کے لئے نمایاں خدمات انجام دیں او رقومی منظر پر نمودار ہوئیں۔وہ ٹیکساس اسٹیٹ بار میں خواتین کے پیشہ ور کمیڈی کے لئے بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

چھ نومبر کے انتخابات میں رابعہ کو لیر نے اپنے مد مقابل ریپلکن پارٹی کے امیدوار ‘ مائیکل لینڈرم کو 530516کے مقابلیمیں645784ووٹوں سے ہرایا تھا۔ انہیں54.9جب کہ ان کے مخالف کو45.1فیصد ووٹ پڑے۔ اس سے قبل 2016میں ٹیکساس کی 11ویں ڈسٹرکٹ عدالت کے لئے ڈیموکریٹک رن آف دوڑ کے دوران کرسٹن ہاکنز نے ان سے سبقت حاصل کی تھی۔

کرسٹن کو 59.24جب کہ رابعہ کو لیر کو 40.76فی صد ووٹ پڑے تھے۔

وہ ٹیکساس کی’سدرن یونیورسٹی‘ سے ڈاکٹر آف لاء‘ کی ڈگری لینے والی ہونہار اور پچھلے 12برس سے ’ہیری کاونٹی‘ کی نامور وکیل رہی ہیں۔ وہ وکالت کے شعبے میں کئی اعزاز حاصل کرچکی ہیں۔ وہ اپنے شوہر ‘ رابرٹ کولیر او ردوبیٹوں کے ساتھ نارتھ ہیوسٹن میں رہتی ہیں۔

وہ ’ہیرس کاؤنٹی ڈیموکرٹیک لائزر اسوسیشن اور اسوسیشن آ ف دو مین اٹارنیز‘ کے بورڈ کی رکن رہ چکی ہیں۔