دبئی۔27نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) فلپ ہیوز کی موت نے کرکٹ میں نئے مباحثہ کا آغاز کردیا ہے ۔بعض کا خیال کہ باؤنسر بیٹسمینوںکیلئے خطرناک ہے جبکہ بعض نے اسے کھیل کی خوبصورتی قرار دیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹسمین برائن لارا نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سر پرباؤنسر لگنے سے شدید چوٹیں لگتی ہیں جس سے کھلاڑیکی یاداشت بری طرح متاثر ہونے سے لیکر موت تک واقع ہوسکتی ہے ۔ لیکن باؤنسر فاسٹ بولر کا خاص ہتھیا رہے۔ میرے خیال میں باؤنسرکو کرکٹ سے ختم کرنے سے کھیل کی خوبصورتی ماند پڑ جائیگی۔آسٹریلیائی سابق اسپنرشین وارن نے کہا کہ فلپ ہیوز موت اور زندگی کی کشمکش میں زندگی کی بازی ہار گئے ہیں اوریہ ہم سب کیلئے بہت دکھ کی بات ہے لیکن کھیل میں باؤنسرکی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ باؤنسرفاسٹ بولر کی ایک خاص حکمت عملی ہے جس سے بیٹسمین کو دباؤ میں رکھا جاسکتا ہے۔نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکالم نے کہا کہ کھیل میں کوئی بھی کھلاڑی کسی بھی وقت زخموںکا شکار ہوسکتا ہے اور اس طرح کے حادثات ہوتے رہتے ہیں لیکن باؤنسرکوکھیل سے ختم کرنا مسئلہ کا حل نہیں۔دریں اثنا ء دنیا بھر نے ہیوز کی موت پر کھلاڑی کے ساتھ ہمددری اور ان کے افرادخاندان کے ساتھ اس مشکل وقت میں اظہار یگانیت کا اظہار کیا ۔