ہیوز کی آ خری رسومات ،تیاریوں کا آغاز

سڈنی ۔یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی بیٹسمین فلپ ہیوز کی ناگہانی موت کا سکتہ ابھی بھی دنیائے کرکٹ پر طاری ہے اور سوشل میڈیا پر کرکٹ کے پرستار انہیں اپنے بیاٹ اور ہیٹ کی تصاویر لگا کر ’پْٹ آ ؤ ٹ یور بیٹس‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ یاد کر رہے ہیں۔ بڑی تعداد میں شائقین کس قدر اس ناگہانی موت پر اظہارِ رائے کر رہے ہیں۔ اس طریقہ کار کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس کا آ غاز سڈنی کے رہائشی پال ڈی ٹیلر نے ٹوئٹر پر کیا جس کے بعد نہ صرف کرکٹرس بلکہ عوام حتیٰ کہ فٹبال کلبوں، گلوکاروں اور فنکاروں نے بھی تصاویر ٹویٹ کیں۔سڈنی کرکٹ کلب کے باہر ایک بیاٹ جس پر لکھا تھا ’63 ناٹ آ ؤٹ فار ایور‘ جبکہ گوگل آ سٹریلیا نے اپنے صفحہ اول پر ایک بیاٹ کی تصویر لگائی جسے دیوار سے ٹکایا گیا ہے۔ہیوز کے آ بائی قصبے میکس ویل میں ان کی آ خری رسومات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ چہارشنبہ کو عوام کیلئے کھول دیا جائے گا جہاں وہ ہیوز کی آخری رسومات کا بڑی اسکرین پر مشاہدہ کرسکیں گے۔