برسبین۔30نومبر(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے منیجر ارشد ایوب کے علاوہ کارگذار کپتان ویراٹ کوہلی ‘ ٹیم ڈائرکٹرروی شاستری اور کوچ ڈنکن فلیچرکے علاوہ دیگر چند کھلاڑیوں کی آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے آنجہانی بیٹسمین فلپ ہیوز کی آخری رسومات میں شرکت متوقع ہے ۔ تفصیلات کے بموجب پیر کو جب ہندوستانی ٹیم برسبین پہنچے گی تو قطعی فیصلہ کیا جائے گا کہ کونسے کھلاڑی آخری رسومات میں شرکت کریں گے ۔اتوار کو ہیوز کی 26ویں سالگرہ کے موقع پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول بھی غم زدہ رہا کیونکہ ہیوز کی موت کرکٹ کیلئے ایک بڑا نقصان ہے اور کھلاڑی اس غم سے ہنوز باہر نہیں نکل پائیں ہیں ۔