حیدرآباد ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( ایجنسیز ) : Kokuyo کیملن ہینڈ رائٹنگ اسمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے ہینڈ رائٹنگ مقابلہ زیر عنوان ہینڈ رائٹنگ اولمپیاڈ کا حیدرآباد میں اہتمام کررہا ہے ۔ جماعت دوم تا بارہویں طلبہ اس میں حصہ لے سکیں گے ۔ اس بات کی توقع کی جارہی ہے کہ 22 ریاستوں کے 22 ہزار اسکولس کے زائد از 45 لاکھ طلبہ اس مقابلہ میںحصہ لیں گے ۔ طلبہ کے مقابلہ کے لیے اہل ہونے کے لیے کوئی خاص موضوع نہیں ہے تاہم ماہرین ہینڈ رائٹنگ کی جانب سے امتحان میں شرکت سے قبل طلبہ کے ہینڈ رائٹنگس اوزار پین پینسل کے انتخاب کو دیکھیں گے ۔ مقابلہ کے تین زمرہ جات ہوں گے ۔ زمرہ اے ( جماعت IX تا XII ) زمرہ بی ( جماعت II تا IV ) کوچنگ سنٹرس سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور انفرادی طور پر بھی طلبہ ہینڈ رائٹنگس اولمپیاڈ میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ رجسٹریشن اور مزید تفصیلات کے لیے handwritingolympiad.com ملاحظہ کریں ۔۔