ہینڈلوم ملبوسات کے ’ لیبل سلیش سنگھانیہ ‘ متعارف

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : سلیش سنگھانیہ انڈیا رن وے فیشن ویک Charumathi (ss116) میں ہینڈلوم کے مختلف ملبوسات جو کہ منفرد رنگوں سے سجے تھے اور ہینڈ ایمبرائیڈری کو متعارف کیا ۔ ڈیزائنر سلیش سنگھانیہ ہینڈلوم بنکروں کی مدد اور ہمت افزائی کے لیے اور ہندوستان ہینڈلوم اثاثہ کی ترقی کے لیے خدمات انجام دیتے آرہے ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر لیبل سلیش سنگھانیہ کا آغاز کیا ۔ تلنگانہ و آندھرا کے ہینڈلوم بنکروں کے ساتھ پوری مستعدی سے خدمات انجام دیتے آرہے ہیں ۔ وہ ہینڈلوم بنکروں کے روزگار کے تئیں بھی مثبت انداز فکر رکھتے ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ میرے ہینڈلوم کلکشن نے مادھوری ، میناکشی کو بھی متاثر کیا ہے ۔ انہوں نے مختلف ہندوستانی ہینڈلوم ملبوسات کی ستائش کی ۔ انہوں نے ہینڈلوم بنکروں کی ترقی کو اپنا مقصد بتایا ۔۔