حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : ہینڈس آف انڈیا کے زیر اہتمام 8 تا 10 جنوری 9-30 بجے صبح تا 8-30 بجے شب کلنگا کلچرل ٹرسٹ ہال ، روڈ نمبر 12 ، بنجارہ ہلز میں انعقاد کیا گیا ہے ۔ ہینڈس آف انڈیا موجودہ طور پر تقریبا 1200 دستکاروں اور 35 دستکاری گروپوں کے ساتھ ملک بھر میں کام کررہا ہے ۔ ورندابن ، اترپردیش میں اس کے ورکشاپ میں 80 ہمہ وقتی افراد کام کررہے ہیں ۔ اس کی جانب سے e ۔ کامرس ریٹیل ویب سائٹ handsofindia.com کامیابی سے چلائی جاتی ہے ۔ جو اس کے دستکاروں کو تقریبا 9 ماہ فی سال کی ملازمت میں مددگار ہے ۔ دستی ایمبرائیڈرڈ / دستی بنی ہوئی ساڑیاں ، منگل گیری ، آئی کاٹ ، ڈونگر یا سلک کاٹن ، مہیشوری ، چندیری اور پھولیا ساڑیاں 2700 کے ابتدائی رینج سے 7500 تک کی قیمتوں میں دستیاب ہیں ۔ ہاتھ سے پرنٹ کی ہوئی ساڑیاں 1590 فی کس قیمت کے علاوہ ویسٹرن ریڈی ٹو وئیر ٹیونکس ، ٹاپس ، ٹراؤزرس ، پلازوس ، اسکرٹس ، جیکٹس اور ڈریسیس 500 روپئے کے ابتدائی رینج سے 1800 روپئے تک دستیاب ہیں ۔ ہوم فرنشنگس کے علاوہ ڈپٹے کا وسیع رینج بھی موجود ہے ۔۔