ہیما داس یونیسیف انڈیا کی پہلی یوتھ ایمبیسڈر

نئی دہلی، 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایشیائی کھیلوں کی گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ہیما داس کو یونیسیف انڈیا نے اپنا پہلا یوتھ ایمبیسڈر مقرر کیا ہے ۔یونیسیف انڈیا نے بدھ کوہیما کی موجودگی میں یہ اعلان کیا اور ان کے ساتھ دو سال کا معاہدہ کیا جسے آگے بھی بڑھایا جا سکتا ہے ۔ یونیسیف انڈیا کی نمائندہ لارا سیگرسٹ فاک نے ھما کے ساتھ دستاویز کا تبادلہ کیا ۔آسام کے دھینگ گاؤں کی رہنے والی 18 سالہ ھیما نے انڈر -20 عالمی چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت کر سب کو حیرت زدہ کردیا تھا اور حال ہی میں جکارتہ میں ختم ہوئے ایشیائی کھیلوں میں انہوں نے 400 میٹر دوڑ میں چاندی کا تمغہ اور 4 ضرب 400 میٹر ریلے میں طلائی تمغہ جیتا تھا ۔چلڈرنس ڈے کے دن یونیسیف انڈیا کی پہلی یوتھ سفیر بننے پر ھیما نے کہا، "واقعی مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے ۔ چلڈرنس ڈے پر یونیسیف انڈیا نے مجھے جو یہ اعزاز دیا ہے اس سے میں فخر محسوس کر رہی ہوں۔ ”