ہیلی پیاڈ گراؤنڈ پر سوپر اسپشیالٹی ہاسپٹل کی تعمیر کے خلاف دھرنا

کریم نگر /27 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر میں ہیلی پیاڈ گراؤنڈ بچاؤ کمیٹی نے 25 اور 26 اپریل کو ضلع کلکٹر کے دفتر کے روبرو دھرنا دینا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہیلی پیاڈ گراؤنڈ میں سوپر اسپشالیٹی ہاسپٹل کی تعمیر نہ کی جائے کیونکہ ہیلی پیاڈ گراؤنڈ کو سابقہ حوکت نے شتابدی پارک کا نام دیا تھا اور اسے اور خوبصورت بنانے کیلئے شجرکاری کی تھی تاکہ آلودگی پر قابو پایا جاسکے ۔ اب ہیلی پیاڈ گراؤنڈ میں سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل کی تعمیر کیلئے فنڈس کی اجرائی بھی عمل میں آرہی ہے ۔ ہیلی پہیاڈ گراؤنڈ بچاؤ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ سوپر اسپیاشلٹی ہاسپٹل کی اور جگہ تعمیر کیا جائے کیونکہ ہیلی پیاڈ گراؤنڈ شہر کے قلب میں واقع ہے اور لوگ صبح اور شام اس میں ہواخوری اور واکنگ کیلئے تشریف لاتے ہیں جن میں مرد و خواتین بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسے پارک کی شکل میں ہی ترقی دے کر عوام کے جذبات کو مجروح ہونے سے بچالے ۔ اس تعلق سے یادداشت بھی پیش کی گئی ۔ اس موقع پر ہیلی پیاڈ گراؤنڈ بچاؤ کمیٹی کے کنوینر وبیرا گوتی پنٹیا ، ایم ڈی حامل کو کنوینر کے علاوہ چندرا شیکھر ریڈی ، جے پرکاش ریڈی ، رویندر راؤ صدر ، لکشمن سکریٹری اورمدھو سدھن موجود تھے ۔