ہیلمٹ اور رجسٹریشن کے بغیر گاڑی چلانے والا کانسٹیبل معطل

حیدرآباد 9 ستمبر (یو این آئی) ہیلمٹ اور رجسٹریشن کے بغیر گاڑی چلاناپولیس کانسٹیبل کو مہنگا پڑ اکیونکہ اس کواس حرکت پرمعطل کردیاگیا۔ شہر حیدرآباد کے بھوانی نگر پولیس اسٹیشن سے وابستہ کانسٹیبل ایم وسنت کمار کو کمشنرپولیس حیدرآباد انجنی کمار نے معطل کردیا ۔اس کانسٹیبل کو تالاب کٹہ علاقہ میں ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کرتا ہوا دیکھاگیاتھا اوراس کی تصویرسامنے آئی تھی۔کمشنر پولیس نے پولیس فورس کو یہ پیام دیا کہ ہر پولیس آفیسر کو چاہئے کہ وہ ٹریفک قواعد کی پابندی کرے ۔