ہیری کن نے میسی اور رونالڈو کو پیچھے چھوڑدیا

لندن۔28 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) انگلش فٹبال کلب ٹوٹنہم ہوٹسپر کے اسٹار کھلاڑی ہیری کین نے سال میں سب سے زیادہ گول بنانے کا پریمیئر لیگ22سالہ ریکارڈ توڑ دیا، وہ یورپ کے ٹاپ اسکورر بھی بن گئے۔ سب سے زیادہ گول بنانے والوں کی فہرست میں ہیری کین نے لیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو اور ایڈنسن کیوانی جیسے معروف فٹبالرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ہیری کین نے پریمیئر لیگ میں ساتھمپٹن کے خلاف میچ کے دوران سیزن کی چھٹی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی جبکہ ان کی ٹیم یہ میچ 2-5گول سے جیتنے میں کامیاب رہی۔اس ہیٹ ٹرک کے ذریعے جو اس ہفتے ان کی دوسری ہیٹ ٹرک بھی تھی وہ اپنے گولز کی تعداد39 تک پہنچانے میں کامیاب رہے اور ایلن شیئرر کا22سالہ ریکارڈاپنے نام کرلیا۔اس کے ساتھ ہی وہ2017 میں انگلینڈ اور اپنے کلب کیلئے56گول مکمل کرنے میں بھی کامیاب رہے اور یورپیئن ٹاپ اسکورر بن گئے۔ ایلن شیئرر نے اپنا ریکارڈ توڑنے پر ہیری کین کو مبارک دی اور کلب کو خبردار کیا کہ ہیری کین ان کے ہاتھ سے نکل سکتا ہے کیونکہ رئیل میڈرڈ جیسے کلب کی اس پرنظرہے۔