ہیرو چمپئن ٹروفی ہاکی ٹورنمنٹ، آج ہند۔ بلجیم مقابلہ

بھوبنیشور 10 ڈسمبر (پی ٹی آئی) نیدرلینڈ کو شکست دینے کے بعد بلند حوصلہ ہندوستانی ٹیم ہیرو چمپئن ٹروفی ہاکی ٹورنمنٹ کے کل یہاں ہونے والے کوارٹر فائنل میں بلجیم کو شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی پر نظر مرکوز کی آٹھ قومی ٹورنمنٹ میں پول بی کے پہلے دو میچوں میں ہندوستان بہتر آغاز نہیں کرسکا تھا کیونکہ اولمپک چمپئن جرمنی کے مقابلہ اُس کو 0-1 اور برونز میڈل یافتہ ارجنٹائن کے ہاتھوں 2-4 سے شکست ہوگئی تھی۔ ٹورنمنٹ کے اختتامی میچ میں جرمنی کے خلاف واحد گول سے شکست کے بعد ہندوستانی ہاکی ٹیم ارجنٹائن کے خلاف دو مرتبہ سبقت حاصل کرنے کے باوجود 2 کے مقابلہ چار گول سے دوسری شکست سے دوچار ہوگئی۔ ٹورنمنٹ کے دو میچوں میں لگاتار دو ناکامیوں کے بعد ہندوستانی ٹیم کے حوصلے یقینا شکستہ ہوگئے ہوں گے لیکن سردار سنگھ کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے ناکامیوں کے صدمہ پر قابو پاتے ہوئے نیدرلینڈ کے خلاف 3-2 سے کامیابی حاصل کی۔ فائنل لیگ میچ میں اس کامیابی کے ساتھ ہندوستانی ٹیم کو پول بی میں طاقتور جرمنی کے ساتھ تیسرا مقام حاصل ہوگیا۔ نیدر لینڈ کے خلاف گزشتہ روز کے شاندار مظاہرہ کے بعد ہندوستانی ٹیم یقینا چوتھے رینک پر موجود بلجیم کو شکست دینا چاہتی ہے لیکن یہ کہنا آسان ہے اور کر دکھانا دشوار ہے کیونکہ بلجیم اور انگلینڈ ایسی ٹیمیں ہیں جو ابتدائی ناکامیوں کے بعد لگاتار کامیابیوں پر یقین رکھتی ہے۔