ہیروں کی عالمی تجارت کے 7 فیصد پر سعودی عرب کا قبضہ

دبئی 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کے بازار نے ہیروں کی عالمی تجارت کے 7 فیصد حصہ پر قبضہ کرلیا ہے ۔ زیورات کے ماہر مروان حداد نے روزنامہ عرب نیوز سے کہا کہ سعودی زیورات کی کثیر تعداد میں خریداری ظاہر کرتی ہے کہ مشرقی وسطی میں سعودی عرب کے شوروم نمایاں اہمیت رکھتے ہیں۔ دریں اثناء ایک اور ماہر زیورات محمد الکوہائی نے متعلقہ محکموں سے خواہش کی کہ بین الاقوامی کاریگروں کو ترغیب دینے کیلئے لچک دار پالیسی اختیار کی جائے کیونکہ سعودی بازار میں سرمایہ کاری کے زبردست امکانات موجود ہیں۔