حیدرآباد۔/15 نومبر، ( سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی سی ایس ) پولیس نے ہیرا گولڈ گروپ کی منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر نوہیرہ شیخ کی منیجر مولی تھامس کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مولی تھامس ہیرا گروپ ایم ڈی کی منیجر ہی نہیں بلکہ ان کی پرسنل اسسٹنٹ بھی ہے۔ پولیس نے گزشتہ ماہ اس گروپ کے خلاف دھوکہ دہی کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نوہیرہ شیخ کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملک بھر میں ہیرا گروپ کے 74 برانچس ہیں اور کاروبار کیلئے 430 ڈائرکٹ سرویس ایجنٹس کا تقرر کیا تھا۔ سی سی ایس پولیس نے گرفتار منیجر مولی تھامس کو میٹرو پولیٹن سیشن کے اجلاس پر پیش کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا۔