ہیرا گروپ کے ڈپازیٹرس اور نوہیرا کے وکیل کے سیکورٹی عملہ میںالجھاؤ

حیدرآباد۔/24 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) نامپلی کریمنل کورٹ میں آج اس وقت ہلکی سی کشیدگی پیدا ہوگئی جب ہیرا گولڈ گروپ کے بعض ڈپازیٹرس اور وکیل دفاع کا خانگی سیکورٹی عملہ آپس میں اُلجھ گئے۔ میٹرو پولیٹن سیشن کورٹ میں نوہیرا شیخ کی درخواست ضمانت اور پولیس تحویل سے متعلق فیصلہ سنائے جانے کے پیش نظر نامپلی کورٹ میں ڈپازیٹرس کا ایک گروپ پہنچا تھا اور سماعت کے بعد وکیل دفاع ونیت دھانڈہ اپنی سیکورٹی کے ساتھ واپس نکل رہے تھے کہ برہم ڈپازیٹرس نے ان کی گاڑی روکنے کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں وکیل کے خانگی سیکورٹی گارڈز نے مبینہ طور پر بعض خاتون ڈپازیٹرس و دیگر افراد کو زدوکوب کیا۔ نامپلی پولیس نے فریقین کی ایکدوسرے کیخلاف شکایت پر علحدہ مقدمات درج کرلئے۔