ملبوسات اور میک اپ کے ساتھ بالوں کو بھی آرائش کی ضرورت ہوتی ہے ۔ بالوں کی آرائش میں خواتین اس بات پر توجہ دیتی ہیں کہ کونسا ہیئر اسٹائل ان پر سوٹ کرتا ہے اور انھیں منفرد بناتا ہے ۔
لیکن ان کی خوبصورتی میں چار چاند ہیئر کلپیس یا کیچرز کے ذریعہ ہی لگ سکتے ہیں۔ کلیپس ، کیچرز اور پنیں ہیئر اسٹائل کو جدت دینے کے ساتھ بالوں کو سنبھالے رکھتی ہیں۔ بال سمٹے ہوئے رہتے ہیں ۔ یوں فیشن کا فیشن ہوجاتا ہے اور ضرورت بھی پوری ہوجاتی ہے ، اس لئے یہ ہر دور میں خواتین میں مقبول رہے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ سادہ سے لے کر فینسی ورائٹی میں بآسانی دستیاب ہیں، اس لئے ملبوسات کے ساتھ میچنگ کے تقاضوں کو پورا کردیتے ہیں۔ عموماً روزمرہ کے استعمال کیلئے خواتین پلاسٹک کے کیچرز منتخب کرتی ہیں ، جبکہ تقریبات کے لئے موتی جڑے زرق برق کلیپس اور کیچر کا انتخاب کرنا پسند کرتی ہیں ، جو بالوں کا حسن کئی گنا بڑھادیتے ہیں۔