بودھن۔20فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاست تلنگانہ کیلئے علحدہ ہائی کورٹ کے قیام کیلئے یہاں وکلاء کی جانب سے شروع کی گئی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کیمپ پر رکن اسمبلی بودھن جناب محمد شکیل عامر نے پہنچ کر وکلاء سے اظہار یگانگت کی اور اپنے خطاب میں رکن اسمبلی نے کہا کہ علاقہ تلنگانہ میں موجود وکلاء برادری کو متحدہ ریسات میں کافی مشکلات سے گزرنا پڑا تھا ‘ اب یہ سلسلہ ختم ہوجانا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت محکمہ عالیہ میں برسرخدمت ملازمین اور اس سے وابستہ افراد کے جائز مطالبات کی تکمیل کیلئے حکومت سنجیدہ ہے ۔ اس موقع پر سینئر وکلاء محمد غوث الدین ‘ وی آر دیسیائی ‘ محمد عابد احمد صوفی و دیگر موجود تھے ۔