ہڑتالی ورکروں کیخلاف ایما پر عمل آوری دستوری فریضہ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کا بیان

نئی دہلی ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے ڈی ٹی سی ورکرس کی ہڑتال کے پیش نظر لازمی خدمات کی برقراری کے فون (ایما) پر عمل آوری کو یقینی بنانے گورنر انیل بائیجال سے دہلی پولیس کو ہدایت دینے کی درخواست کی ہے۔ کجریوال نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے اکثر کنٹراکٹ ملازمین کام پر رجوع ہونا چاہتے ہیں۔