ہویٹ کا 17 سالہ ومبلڈن کریئر ختم

لندن ۔ 30 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی لیٹن ہویٹ کا 17 سالہ آل انگلینڈ کلب کرئیر آج یکایک اختتام پذیر ہوگیا جب کہ انھیں ابتدائی راؤنڈ میں ہی سال کے تیسرے گرانڈ سلام ٹورنمنٹ سے اخراج کی راہ دیکھنا پڑا ۔ اس دوران ٹینس کورٹ پر کوچ کے ساتھ مل کر دھوکہ دہی کے الزامات کے درمیان سربیائی اسٹار نواک جوکووچ کی پیشرفت جاری رہی جنھیں اب فن لینڈ کے یارکو نیمنین کا سامنا ہے جنھوں نے ہویٹ کو چار گھنٹے طویل میراتھن میچ میں 3-6,6-3,4-6,6-0,11-9 سے ہرایا۔