بچوں اور بڑوں کیلئے مختلف آفرس ، نائنا جیسوال اور آکیش بھٹناگر کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : گولکنڈہ ہوٹل کے زیر اہتمام کرسمس اور نئے سال کی تقاریب 25 دسمبر کو ’ کرسمس کارنیوال ‘ تقاریب کا میڈو لانس گولکنڈہ ہوٹل حیدرآباد میں صبح 10 بجے تا شام 7 بجے منعقد ہوں گی ۔ جس کی داخلہ فیس 150 روپئے رہے گی ۔ اور اس دوران مختلف پروگرامس جیسے جمہوری آف گیمس ، میوزک ، نغمیں ، ڈانس ، کے علاوہ دیگر کلچرل پروگرامس پیش کئے جائیں گے ۔ یہ بات آج یہاں ہندوستان کی سب جونیر نمبر 1 ٹیبل ٹینس چمپئن مس نائنا جیسوال اور جنرل مینجر گولکنڈہ ہوٹل مسٹر آکیش بھٹناگر پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر انڈیا کے معروف بچوں کے ہیرو چھوٹا بھیم بھی شرکت کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر اٹلی اور حیدرآبادی اسپیشل ڈشش واجبی داموں پر دستیاب رہیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ اسی طرح 28 دسمبر تا 31 دسمبر مختلف پروگرامس جن میں ’ جیول آف نظام ‘ جشن غزل ، اسٹاری نائیٹ 15 ، شامل ہیں منعقد کئے جائیں گے ۔ قبل ازیں اس موقع پر ٹیبل ٹینس کھلاڑی مس نائنا جیسوال ، جنرل مینجر گولکنڈہ ہوٹل مسٹر آکیش بھٹناگر ، ایف اینڈ پی مینجر مسٹر راجیش چٹرجی نے کرسمس کارنیوال پروگرام کے بروچر کا رسم افتتاح انجام دیا ۔۔