حیدرآباد ۔ 19 ؍ جولائی ۔(سیاست نیوز) سیف آباد میں واقع ایک ہوٹل کی چوتھی منزل سے گر کر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 انجیلو جو بنگلور میں واقع این جی او کارکن تھا اور وہ پروجیکٹ کے سلسلہ میں اپنے 17 ساتھیوں کے ہمراہ یکم جولائی کو حیدرآباد پہنچا تھا اور وہ سیف آباد لکڑی کا پل میں واقعہ ابوڈ ہوٹل میں مقیم تھا ۔ اس نے اپنے ساتھیوں کو بغیر اطلاع دیئے ایک خاتون کے ساتھ ہوٹل کے کمرے میں مقیم تھا ۔ کل رات اس ساتھیوں نے اس کے کمرے کو پہنچ کر ملاقات کی کوشش کی لیکن وہ اپنے ساتھیوں کو چکمہ دینے کی غرض سے ہوٹل کی کھڑکی کے قریب چھپنے کی کوشش کر رہاتھا کہ وہ اچانک گر پڑا اس حادثہ میں این جی او کارکن برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔