ہوٹل کا غلہ سرقہ کرنے والے کیمروں کی مدد سے گرفتار

حیدرآباد ۔ 5 جنوری ۔ ( سیاست نیوز) کالا پتھر پولیس نے دو کم عمر ہوٹل ملازمین کو غلہ کا سرقہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس چارمینار مسٹر کے اشوک چکرورتی نے بتایا کہ کالا پتھر علاقہ میں واقع کنگ دربار ہوٹل کے دو ملازمین نے ہوٹل کے غلہ کا سرقہ کرلیا تھا جس پر سید مختار احمد نے پولیس سے  اس سلسلہ میں شکایت درج کروائی تھی ۔ پولیس کالا پتھر نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور ہوٹل کے سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کی مدد سے دو کم عمر ہوٹل ملازمین کو غلہ کے سرقہ میں ملوث پایا اور اُن کا کامیاب طورپر پتہ لگاتے ہوئے اُنھیں گرفتار کرلیا۔