نظام آباد :22؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )شہر نظام آباد کے پھولانگ حیدرآباد روڈ پر واقع نکھیل سائی ہوٹل میں کل رات شارٹ سرکٹ کی وجہ سے کچن روم میں آگ بھڑکنا شروع ہوئی ۔ نکھیل سائی ہوٹل میں آگ لگنے کی اطلاع بڑے پیمانے پر پھیلنے کے بعد بڑی تعداد میں عوام جمع ہوگئی ۔ منڈل میں موجود افراد بھی اس واقعہ کی اطلاع کے بعد حیران ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب حیدرآبادروڈ پر واقع نکھیل سائی ہوٹل میں کچن روم میںشارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑکنا شروع ہوگئی جس پر انتظامیہ نے فوری فائر بریگیڈ کو اطلاع دینے پر فائر بریگیڈ یہاں پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔ ہوٹل میں بڑے پیمانے پرگیس سلنڈر رکھے ہوئے تھے فائر بریگیڈ کا عملہ نے آگ پھیلنے سے قبل ہی آگ پر قابو پالیا ۔ ٹائون سرکل انسپکٹر سبھاش چندر بوس نے یہاں پہنچ کر حالات کا جائزہ لیتے ہوئے امن وضبط کی برقراری کیلئے اقدامات کیا ۔