ہوٹل ملازم کی پھانسی لے کر خودکشی

حیدرآباد ۔ 3 اکٹوبر (سیاست نیوز) حبیب نگر کے علاقہ ملے پلی میں پیش آئے ایک واقعہ میں ایک ہوٹل ملازم نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہیکہ 40 سالہ وجئے کمار جس کا تعلق کرناٹک سے تھا، روزگار کی تلاش میں حیدرآباد آیا تھا اور اس نے ملے پلی علاقہ کے ایک اڑوپی ہوٹل میں ویٹر کی حیثیت سے نوکری حاصل کی تھی۔ معاشی پریشانی کے نتیجہ میں اس نے ہوٹل کے ایک کمرہ میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس حبیب نگر ایک مقدمہ درج کرلیا۔