حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : ہوٹل تاج کرشنا میں 8 تا 9 جنوری دو روزہ خواہش ڈیزائنر ایگزیبیشن کا افتتاح عمل میں آیا ۔ ہندوستان کے تمام حصوں سے کئی مشہور فیشن ڈیزآئنرس خواہش میں ان کی تخلیقات کی نمائش کریں گے ۔ خواہش واحد ایسی فیشن ایکسپوزیشن ہے جو غریب بچوں کی تعلیم کے لیے حقیقی طور پر کام کرتی ہے ۔ خواہش بچوں میں کتب اور اسٹیشنری کی تقسیم اور این جی اوز کو مدد کرتی ہے ۔ ملبوسات ، جیویلری ، شوز ، ہوم فرنشنگس ، ایکسیسریز اور ہوم ڈیکور ممتاز ڈیزائنرس کی جانب سے ہندوستان بھر سے ڈسپلے پر رکھے گئے ہیں ۔ خواہش کا 10 سال قبل چھوٹے پیمانہ پر آغاز ہوا تھا ۔ زوبن وکیل اور نیلم اشلے خواہش میں تخلیقی فیسٹیو لائن کی نمائش کررہے ہیں ۔ خواہش کی ٹیم بشمول ارچنا دالمیا ، ریتو ڈالمیا ، سویتا بنسل ، نمیتا کنوڈیا اور ونیتا کنوڈیا ملک کی ترقی کے مشترکہ خواب کو بانٹتے ہوئے ہندوستان کے مستقبل کو تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں ۔۔