حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : جنوبی ہند کے ایگزیبیشن برانڈ ’ ٹرینڈز ‘ کا ہوٹل تاج کرشنا ، روڈ نمبر 1 ، بنجارہ ہلز میں 5 تا 6 فروری انعقاد کیا گیا ہے ۔ ٹرینڈز ویواہ کلکشن کا افتتاح اداکارہ سائی کروپا نے کیا ۔ آنے والے تہواروں اور شادیوں کے سیزن کے لیے اعلیٰ ڈیزائنرس کے نئے کلکشن کی نمائش و فروخت کی جائے گی ۔ مسز شانتی کتھیراون کی جانب سے ٹرینڈز ویواہ کلکشن پیش کیا جارہا ہے ۔ اس دو یومی ایوینٹ میں مخصوص روزمرہ کے ملبوسات ، ڈیزائنرویر ، برائیڈل جیویلری اور تحفہ تحائف کی نمائش و فروخت کی جارہی ہے ۔ نیم قیمتی پتھر ، روایتی زیورات ، چوڑیوں وغیرہ سے لے کر ڈیزائنر بلاؤزیس ، کرتیاں ، لہنگے ، لیدر فرنشنگس ، گھریلو ساز و سامان ، روایتی ہینڈلومس چندیری سے پیش خدمت ہیں ، ممبئی سے فٹ ویر اور کچن کا سامان ایک ہی چھت تلے دستیاب ہے ۔۔