ہوٹل تاج کرشنا میں نمائش کا افتتاحAkritti

حیدرآباد ۔ /18 مارچ (پریس نوٹ) اکریتی نمائش و سیل کا /18 اور /19 مارچ کو ہوٹل تاج کرشنا پر اہتمام کیا جارہا ہے ۔ جس میں ملک کے 80 سے زائد ڈیزائنرس ان کے پراڈکٹس کی نمائش و فروخت کررہے ہیں جن میں ڈیزائنر ویئر ، فیسٹیو ویر ، کیژولس ، جویلری ، فٹ ویر ، اکسیسریز ، ہوم لیننس اور مزید پراڈکٹس شامل ہیں ۔ اس نمائش کے اوقات صبح 10 تا 8 بجے شام ہوں گے اور اس میں داخلہ مفت ہے ۔ اس نمائش کا افتتاح جمعہ کے دن اداکارہ رینے اور نیت نے کیا اس موقع پر سشی مہتا ، الوک اور شیتل موجود تھے ۔