حیدرآباد ۔ 3 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : ہونڈا کارس انڈیا لمٹیڈ
(HCIL) ہندوستان میں پریمیم کاروں کی سرکردہ مینو فیکچرر ہے ۔ آج اس نے نیو ہونڈا ایمیز متعارف کی ہے ۔ بولڈ نیو ایکسٹیرئیر انداز ، ون کلاس اباو پریمیم انٹیرئیرس اور متعدد نیو ایج فیچرس کے ساتھ نئی ایمیز کو کنٹینیویسلی ویریبل ٹرانسمیشن (CVT) سے لیس کیا گیا ہے اور اس درجہ کی یہ پہلی پٹرول کار ہے جو ایڈوانسڈ CVT ٹکنالوجی سے آراستہ کی گئی ہے ۔ کمپنی نے اس کے سیفٹی ڈائرکشن کا ہندوستان کے لیے بھی اعلان کیا نئے مالی سال 2016-17 سے مارکٹ میں یہ نیا ہونڈا ماڈل آئے گا ۔ 18.1 کلومیٹر فی لیٹر مائیلج کے ساتھ آرام دہ ماڈل ہے ۔ مسٹر کٹسوشی آنیو ، پریسیڈنٹ و سی ای او ہونڈا کارس انڈیا لمٹیڈ نے کہا ایمیز کار پچھلے 3 سالوں میں اس کے متعارف کرنے میں بہت ہی کامیاب ماڈل ہے ۔۔