نئی دہلی ؍ حیدرآباد 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں رواں ٹوئنٹی 20 ورلڈکپ کے اصل مقابلوں کے آغاز کے ساتھ ہی شائقین کی مقابلوں میں دلچسپی مزید بڑھ چکی ہے اور آج ہونڈائی موٹر انڈیا لمیٹیڈ جوکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا افیشل پارٹنر بھی ہے، اِس نے 20 مارچ تا 6 اپریل ہونڈائی آئی سی سی فیان پارکس میں ورلڈکپ کے مقابلوں کے مشاہدہ کے لئے بڑے اسکرین کا انتظام کیا ہے جوکہ ہندوستان کے 9 مختلف شہروں میں دستیاب ہیں۔ حیدرآباد میں کرکٹ شائقین ورلڈکپ کے مقابلوں کا بڑے اسکرین پر مشاہدہ کے لئے پرساد آئی میکس کا رُخ کرسکتے ہیں جبکہ دیگر 8 شہروں میں دہلی کے این سی آر، گڑگاؤں کے سائبر ہب، ممبئی میں سٹی واک، چینائی میں ہائی اسٹریٹ فونیکس، بنگلور میں ایکسپرس ایوینیو، کولکتہ میں ساؤتھ سٹی، لکھنؤ میں فونیکس یونائیٹیڈ، احمدآباد میں الفا ون اور جئے پور میں پنک اسکوائر پر یہ سہولت دستیاب ہے۔