حیدرآباد 13 جون (سیاست نیوز) حبیب نگر کے علاقہ میں اعلی عہدیداروں کی مبینہ ہراسانیوں اور کام کے بوجھ او رکم آمدنی سے تنگ آکر ایک خاتون ہوم گارڈ نے خودکشی کرلی۔ تاہم پولیس کے اعلی عہدیدارو ںکا کہنا ہے کہ اس خاتون ہوم گارڈ کو کسی قسم کی کوئی ہراسانی کا سامنا نہیں تھا بلکہ وہ اپنے نجی مسائل کا شکار تھی ۔ اے سی پی گوشہ محل مسٹر کے آر بھوپال راو نے پولیس عہدیداروں کی ہراسانی کے الزامات کو مسترد کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ سجاتا جو پیشہ سے ہوم گارڈ تھی تین سال قبل اس خاتون کے شوہر کی موت ہوگئی تھی اور اس خاتون کو شدید مالی پریشانیوں کا سامنا تھا اور وہ ذہنی تناو کا شکار تھی جس نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودسوزی کرلی اور برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ پولیس حبیب نگر مصروف تحقیقات ہے ۔