ہوم ورک نہ کرنے پر ٹیچر کی سزاء سے دلبرداشتہ طالبہ کا اقدام خودکشی

حیدرآباد۔ 27 ڈسمبر (سیاست نیوز) جوبلی ہلز علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں ہوم ورک نہ کرنے پر ٹیچر کی جانب سے سزاء دینے سے دلبرداشتہ ایک طالبہ نے نیند کی گولیاں کھاکر اقدام خودکشی کی۔ بتایا جاتا ہے کہ خانگی اسکول کی 10 ویں جماعت کی طالبہ کو ہوم ورک نہ کرنے پر کلاس ٹیچر نے اسے بینچ پر کھڑے ہونے کی سزاء دی تھی جس سے وہ دلبرداشتہ ہوگئی اور اپنے مکان میں موجود نیند کی گولیاں کھاکر اقدام خودکشی کرلیا۔ پولیس جوبلی ہلز نے طالبہ کے باپ کی شکایت پر کیس درج کرکے تحقیقات آغاز کیا۔