برج ٹاؤن۔28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر کیریئر میں بہترین 440 ریٹنگ پوائنٹس کی بدولت آئی سی سی ٹسٹ پلیئرز رینکنگ میں 45 سال بعد پہلا مقام حاصل کرنے والے پہلے کیریبین آل راؤنڈر بن گئے۔ واضح رہے کہ ان سے قبل سابق اوپنر گیری سوبرز نے مارچ 1974ء میں بطور آل راؤنڈر نمبرایک مقام پر قبضہ کیا تھا۔ انگلینڈ کیخلاف بارباڈوز ٹسٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت جیسن ہولڈر نے پہلی ڈبل سنچری اور دو وکٹوں کی بدولت دو درجے ترقی کے ساتھ آل راؤنڈرز کی فہرست میں پہلا مقام یقینی بنائی جبکہ بیٹنگ رینکنگ میں وہ 25 درجے بہتری کے ساتھ 33ویں مقام پر پہنچ گئے۔ نئی درجہ بندی میں آسٹریلیائی فاسٹ بولر پیٹ کمنز، ٹراوس ہیڈ، مارنوس لبوشانے ، کیمر روچ، روسٹن چیس اور شان ڈورئچ کوزیادہ فائدہ ہوا۔ بیٹنگ رینکنگ میں شان ڈورئچ14درجے بہتری کی بدولت 47ویں نمبر پر فائز ہوئے۔ شیمرون ہیٹ میئر11درجے چھلانگ سے 40 ویں مقام پر پہنچ گئے۔ بابر اعظم اور اسد شفیق ترقی سے بالترتیب 18ویں اور21ویں مقام پر فائر ہوئے۔ سرفراز احمد کو تنزلی کے باعث 39ویں اور حارث سہیل کو45 ویں نمبر پر آنا پڑا۔ ۔ ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی بدستور نمبرون مقام پر ہیں۔ سری لنکا کے خلاف برسبین ٹسٹ ختم ہونے کے بعد آسٹریلیائی بیٹسمین مارنوس لبوشانے 21درجے ترقی کر کے 84 ویں اور ٹراوس ہیڈ17 درجے بہتری سے 43 ویں نمبر پر آگئے۔ نروشن ڈکویلا نودرجے ترقی کے ساتھ 37ویں، سرنگا لکمل دو درجے بہتری سے31 ویں مقام پر آگئے۔ بولنگ درجہ میں کگیسو ربادا کی حکمرانی قائم ہے۔ پاکستان کے محمد عامر ایک درجہ تنزلی سے 33 ویں نمبر پر چلے گئے۔ محمد عباس کی ساتویں اور وہاب ریاض کی37ویں مقام برقرار ہے۔کیمر روچ پانچ درجے بہتری سے 20 ویں،روسٹن چیس 14درجے ترقی سے 41 ویں پر فائم ہوئے۔ پیٹ کمنز نے ایک درجہ ترقی کی بدولت کیریئر میں بہترین تیسرا مقام حاصل کر لی۔ سری لنکا کے لہیرو کمارا نے ایک درجہ ترقی کی بدولت عادل رشید کو 39 ویں مقام سے محروم کیا۔