ہنگیز نم آنکھوں کے ساتھ ٹینس سے دور

سنگا پور۔30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) سوئس کھلاڑی مارٹینا ہنگز انٹر نیشنل ٹینس سے باضابطہ طور پر کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔ ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے موقع پر میدان پرمنعقدہ تقریب میں ڈبلیو ٹی اے کے چیف ایگزیکٹو اسٹیو سائمن نے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں تحائف اور یادگاری فوٹو فریم پیش کیا۔ واضح رہے کہ انہیں ویمنز ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں ہنگری کی ٹائمی بابوس اور جمہوریہ چیک کی اینڈریا ہلاوا کووا نے 6-0 اور 7-6 سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا تھا۔ مارٹینا ہنگز نے نم آنکھوں کے ساتھ کہا کہ وہ اپنے کیریئر سے مطمئن اور مداحوں کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔