ہنگامہ کے بعدکانگریس نے پرنب مکرجی کو دعوت افطارمیں مدعو کیا

نئی دہلی : کانگریس نے ہنگامہ کے بعد تنازع پر قابو پانے کے لئے سابق صدر جمہوریہ ہند اور سابق کانگریس لیڈر پرنب مکر جی کو دعوت نامہ بھیجا ہے ۔کانگریس کے میڈیا شعبہ کے انچارج رندیپ سنگھ سرجیوالا نے ٹوئیٹر پر یہ اطلاع دیں ۔

واضح رہے کہ آر ایس ایس کی تقریب میں شرکت کرنے کے سبب کانگریس اعلی کمان نے فیصلہ لیا تھا کہ پر نب مکر جی کودعوت افطار میں مدعو نہیں کیا جائے گا ۔اس خبر کو عام ہوتے ہی سیاسی حلقوں اور میڈیا بحث بھی شروع ہوگئی تھی ۔

یو پی اے کی چیر پرسن سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل ، کانگریس کے انچارج جنرل سکریٹری اشوک گہلوت ، کانگریس کے جنرل سکریٹری مکل واسنک نے تاج پیلس جاکر افطار پارٹی کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔