قاضی پیٹ۔/26مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس کے سینئر لیڈر مسٹر الیاس شمسی نے یہ دعویٰ کیاکہ حلقہ اسمبلی مغربی ہنمکنڈہ سے انہیں ٹکٹ دینے پر کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔ جس کے پیش نظر ضلع ورنگل کا ایک مسلم وفد کل حیدرآباد پہنچ کر سابق وزیر محمد علی شبیر اور سابق ڈپٹی چیف منسٹر دامودر راج نرسمہا اور ریاستی صدر کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ سراج الدین سے ملاقات کی اور جناب الیاس شمسی کو کانگریس سے انتخابی ٹکٹ دینے کا اصرار کیا اور بتایا کہ حلقہ اسمبلی ہنمکنڈہ میں اقلیتوں کی اکثریت ہے جہاں سے مسلم امیدوار کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔
نمایاں کارکردگی
نظام آباد : 26 مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایس پی نظام آباد ڈاکٹر ترون جوشی نے بتایا کہ انتخابی اعلامیہ کے اجرائی کے بعد ضلع نظام آباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 1347مقدمات تحریر کئے گئے انہوں نے بتایا کہ پیوپلز فرینڈلی میجرس کے تحت تفصیلات کو واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ نظام آباد، کاماریڈی، بودھن، آرمور، سب ڈویژنوں کے علاقوں میں مقدمات درج کے علاوہ مختلف کیسوں میں 5لاکھ 50 ہزار روپئے کلکٹر کے ذریعہ تقسیم کئے گئے اور مقدمات کے متعلق اساتذہ عدالت کے ذریعہ منظور کرائے گئے ڈائیل 100 کے تحت ایک ماہ کے عرصہ میں 2679 کالس وصول ہوئے ان میں 148 سنگین واقعات کے مقدمات حادثات سے متعلق 880، اثاثہ جات کے 28 ، خودکشی کے 266 و دیگر 1181 ،غلط کالس166 درج کئے گئے ۔