ہنمکنڈہ /10 جون ( ذریعہ فیاکس ) بزم ابوالخیرات ہنمکنڈہ ورنگل کی جانب سے 142 واں ماہانہ محفل نعتؐ 12 جون 24 شعبان المکرم بروز جمعہ بعد نماز عشاء بمقام مدرسہ مخدومیہ نزد مسجد گڑھی ہنمکنڈہ میں مقرر ہے ۔ محفل نعت کی نگرانی محمد معشوق شاہ قدیری خلیفہ ہلکٹہ شریف کریں گے ۔ مہمانان خصوصی شیخ عمر افتخاری ، ڈاکٹر انیس صدیقی ، تاج مضطر صدر بزم محمدی ناصر واحدی وحید گلشن ہوں گے ۔ محفل کا آغاز اندور عبدالقادر نقشبندی کی تلاوت کلام پاک سے ہوگا ۔ حمد باری تعالی حامد حسین پیش کریں یگ ۔ حیدرآباد کے مشہور نعت خواں حافظ تاج سعید کو مدعو کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ مقامی شعرائے کرام و نعت خواں حضرات بارگاہ رسالت مآب میں ہدیہ نعتؐ پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ نظامت کے فرائض الحاج سید تاج الدین مشتاق انجام دیں گے ۔ شرکت کی خواہش کی جاتی ہے ۔