ہنمکنڈہ ورنگل میں محفل نعتؐ

ہنمکنڈہ ۔ 12 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بزم ابوالخیرات ہنمکنڈہ ورنگل کی جانب سے 152 واں محفل نعتؐ 13 مئی 5 شعبان بروز جمعہ بعد نماز عشاء بمقام مدرسہ مخدومیہ نزد مسجد گڑھی ہنمکنڈہ میں مقرر ہے ۔ اس محفل کی نگرانی جناب محمد معشوق شاہ قادری خلیفہ ہلکٹہ شریف کریں گے ۔مہمانان خصوصی ڈاکٹر انیس صدیقی ، جناب تاج مضطر بانی و صدر بزم محمدی ، جناب حمید عکسی ، ناصر واحدی ، شفیع احمد شفیع ہونگے ۔ محفل کا آغاز جناب نوشاد عالم رضوی کی تلاوت کلام پاک سے ہوگا ۔ حمد باری تعالی جناب قاری ظریف القادری خطیب و امام مسجد گڑھی پیش کریں گے ۔ حیدرآباد کے مشہور کے مشہور نعت خواں فرحت اللہ شریف قادری کو مدعو کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ مقامی شعرائے کرام و نعت خواں حضرات بارگاہ رسالت مآب میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔