ہنمکنڈہ میں کھدائی کے دوران شیولنگ برآمد

ورنگل ۔ 17 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہنمکنڈہ پولیس اسٹیشن کے پچھلے حصہ میں واقع گورنمنٹ بی سی ہاسٹل کی عمارت کے بازو قدیم شیوالنگم (Shiva Lingam) کھدائی کے دوران باہر آنے کی اطلاعات پر ہندوؤں کی کثیرتعداد جمع ہوکر پوجا کرنے لگی ۔تفصیلات کے مطابق ہنمکنڈہ کاکاجی کالونی بی سی ہاسٹل کے بازو کھلی اراضی میدان میں نئی عمارت کی تعمیر کی کھدائی دوران شیوالنگم برآمد ہوا ۔ مزدوروں نے اس کی اطلاع کنٹراکٹر کو دینے پر اس نے شیوالنگم کو ہٹاکر کونے میں ڈال دیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ اس شیوالنگم کے ساتھ سونا بھی کھدائی کے دوران نکلا ہے۔

کنٹراکٹر نے سونا رکھ لے کر شیوالنگم پتھر کو ایک کونے میں ملبے میں ڈال دیا۔ دو دن کے بعد اس کی اطلاع ملنے پر عوام کی کثیرتعددا جمع ہوگئی اور کھدائی کے مقام کے بازو میں شیوالنگم رکھ کر پوجا کرنے لگے اور اس مقام پر خیمے لگاکر عارضی مندر بنا ڈالی ۔عوام میں یہ بات گشت کررہی ہے کہ کنٹراکٹر نے مزوروں سے کہا کہ یہ بات باہر آنے نہ پائے لیکن شہر میں اس کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ۔ سیکڑوں کی تعداد میں ہندو خواتین و مرد حضرات جمع ہوکر پوجا کرنے لگے ۔ مقامی نے بی سی ہاسٹل کے بازو میدان میں تعمیراتی کاموں کو روک دیا ۔ مقامی عوام نے اس مقام کو جلیشور لایم Jaleshwar Layam مندر کا نام دیکر پوجا کرنے لگے ۔ اس مقام پر 5تا 10فٹ کی کھدائی پر ہی پانی آنے لگا ۔ یہ شیوالنگم کاکتیہ دور کا معلوم ہوتا ہے ۔ یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ مزید کھدائی سے مندر کا تمام ڈھانچہ برآمد ہوگا ۔ شاید کاکتیہ دور کی تعمیر کردہ کوئی مندر ہو یا کاکتیہ دور کی تعمیر کردہ سرنگ کا راستہ ہو یہ بات بھی عوام میں گشت کررہی ہے ۔