قاضی پیٹ ۔ 29مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دینی تعلیم سے محروم ہونے والے طلباء و طالبات کیلئے شعور بیداری کیلئے گرمائی دینی کلاسیس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ 30مئی بروز ہفتہ بوقت بعد نماز مغرب بمقام مسجد علی حسن الراشد( جمیلہ) وڑے پلی ہنمکنڈہ میں جلسہ استقبال رمضان و انعامات کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا صمد ابرار الحسن رحمانی و قاسمی نائب مہتمم و ناظم تعلیمات دارالعلوم رحمانیہ حیدرآباد اور مولانا مفتی محمد یحییٰ عمیر قاسمی ناظم دارالعلوم محمدیہ سکندرآباد تشریف لارہے ہیں اور اس جلسہ کی صدارت حضرت مولانا محمد یوسف زاہد مظاہری‘ ریاستی تلنگانہ علماء کونسل کریں گے اور اس کے علاوہ مقامی علماء کرام بھی ہوں گے اور خواتین کیلئے بھی پردہ کا معقول انتظام رہے گا ۔ گرمائی دینی کلاسیس چلائے جانے کیلئے مدرسہ منہاج القرآن قاضی پیٹ و انتظامی کمیٹی مسجد علی حسن الراشد ورے پلی ہنمکنڈہ اشتراک سے منعقد کیا گیا ۔ عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی جاتی ہے ۔