اسلام آباد ۔ 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کہا کہ وہ ہندوستانی چینلوں کو اپنے ملک میں ایرٹائم جوابی خیرسگالی کی بنیاد پر دے گا۔ اس طرح جنرل پرویز مشرف کے دور کی مقبول ہندوستانی ڈراموں اور فلموں کی پاکستانی چینلس پر پیشکشی کی رعایت برعکس کردی گئی۔ ہندوستانی مواد کی پاکستانی چینلوں پر اجازت صرف پاکستانی مواد کی ہندوستانی چینلوں پر نمائش کی اجازت دینے پر جوابی خیرسگالی اقدام کے طور پر کی جائے گی۔ پاکستان برقی ذرائع ابلاغ باقاعدگی اتھاریٹی (پی ای ایم آر اے) نے ہند ۔ پاک تعلقات میں اری دہشت گرد حملے اور ہندوستان کے پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں سرجیکل حملہ کے بعد اس کا اعلان کیا۔ اتھاریٹی کا 119 واں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اتھاریٹی ہندوستانی مواد پاکستان میں نمائش کی اجازت اسی صورت میں دے گی جبکہ پاکستانی مواد کی بھی ہندوستان میں نمائش کی جائے۔ روزنامہ ڈان کی خبر کے بموجب اتھاریٹی نے اپنے قواعد کے مطابق کہا کہ مقامی چینلس صرف پانچ فیصد غیرملکی مواد کی نمائش کرسکتے ہیں جبکہ پاکستانی چینلس کو زیادہ تر مواد غیرملکی خاص طور ہندوستانی، ترکی، امریکی اور یوروپی ہوتا ہے۔ اس سلسلہ میں مضمون کا ایک خلاصہ مرکزی حکومت کو روانہ کردیا گیا ہے۔ اتھاریٹی نے کہا کہ حکومت سے بھی درخواست کی گئی ہیکہ ہندوستانی مواد کی پاکستان میں نمائش مشروط ہونی چاہئے۔ اتھاریٹی نے کہا کہ ان سفارشات کے پیش نظر جو حکومت کو روانہ کی گئی ہے، ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کے دوراقتدار میں اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے جس سے پاکستانی صنعت کے فروغ کو فائدہ حاصل ہوسکے۔ ایسی پالیسیاں بنائی جانی چاہئیں جو پرویز مشرف کے دور کی پالیسیوں کے برعکس ہوں اور پاکستانی صنعت فلم سازی کو فائدہ پہنچا سکیں۔ اتھاریٹی نے مزید کہا کہ 15 اکٹوبر سے اتھاریٹی غیرمجاز طور پر ملک میں مواد کی نمائش کرنے والے چینلس کے خلاف کارروائی کرے گی۔ تقریباً 30 لاکھ ہندوستانی ٹی ٹی ایس ڈیکوڈرس ملک میں فروخت ہوتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ نہ صرف یہ فروخت ممنوع قرار دی جائے بلکہ متعلقہ اداروں سے کہا جائے کہ ہندوستانی ڈیلرس کو جو پاکستانیوں کو ایسے ڈیکوڈرس فروخت کرتے ہیں ان کو ادائیگی کے طریقہ کار کی وضاحت کی جائے۔ تمام دلچسپی رکھنے والے افراد بشمول کیبل آپریٹرس اور پاکستان براڈکاسٹرس اسوسی ایشن کو انتباہ دیا گیا ہیکہ ان کے خلاف حد سے زیادہ غیرملکی مواد کی نمائش پر اقدامات کا آغاز کیا جائے گا۔