ہند ۔ پاک میچ کو جنگ کہنا پسند نہیں : شعیب ملک

لندن۔ 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ وہ ہند ۔ پاک میچز کو جنگ کہنا پسند نہیں کرتے، یہ میری ذاتی رائے ہے لیکن لفظ ’جنگ‘ کچھ عجیب سا لگتا ہے۔ایک انٹرویو میں شعیب ملک نے کہا کہ جنگ کا لفظ ہی عجیب ہے اور اسے کھیل میں استعمال کرنا بالکل بھی صحیح نہیں ہے، کرکٹ ہو یا کوئی اور کھیل وہ لوگوں کو ملاتے ہے۔شعیب ملک نے کہاکہ میرے نزدیک یہ صرف ایک میچ ہے، جیسے دیگر ٹیموں کے ساتھ ہے ویسے ہی ہندوستان کے ساتھ ہے۔