ممبئی۔ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی نے ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اکتوبر ۔ نومبر میں ہونے والے میچوں کے انعقاد کے مقامات میں تبدیلی کی جس کے تحت کٹک میں کھیلے جانے والے دوسرے ونڈے میچ کی میزبانی دہلی کرے گی، جبکہ دہلی میں کھیلا جانے والا واحد ٹوئنٹی 20 میچ کو کٹک منتقل کردیا گیا۔ بی سی سی آئی نے صرف ٹوئنٹی 20 اور ونڈے میچوں کے انعقاد کے مقامات میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ونڈے میچ دہلی میں 11 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری سنجے پٹیل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اکتوبر ۔ نومبر میں ہونے والے میچوں کے انعقاد کے مقامات میں کچھ وجوہات کی بنیاد پر تبدیلی کی ہے۔ کٹک اب ٹوئنٹی 20 میچ اور دہلی دوسرے ونڈے میچ کی میزبانی کرے گا۔ پٹیل نے کہا کہ وشاکھاپٹنم اور دھرم شالہ میں بالترتیب تیسرا اور چوتھا ونڈے کھیلا جائے گا۔