ہند ۔ سربیا ڈیوس کپ مقابلوں کا 12 ستمبر کو آغاز

نئی دہلی ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس ٹیم ڈیوس کپ ورلڈ گروپ پلے آفس میں سربیائی ٹیم کی 12 تا 14 ستمبر میزبانی کرے گی اور امکانات روشن ہوچکے ہیں کہ عالمی نمبر 2 اور 5 مرتبہ کے گرانڈسلام چمپیئن نواک جوکووچ ہندوستان پہنچیں گے۔ سربیائی ٹیم 3 برسوں میں دوسری مرتبہ ہندوستان کا سامنا کرے گی جبکہ 2011ء میں پہلی مرتبہ جب دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوئے تو ہندوستانی ٹیم کو 4-1 کی شکست برداشت کرنی پڑی تھی۔ ہندوستانی ڈیوس کپ کی اتوار کو اس وقت تاریخ بنانے میں کامیاب ہوئی جب اس نے ورلڈ گروپ پلے آف میں کوریا کو شکست دی۔ سربیا جسے فروری میں منعقدہ ورلڈ گروپ کے پہلے راونڈ میں سوئٹزرلینڈ کے خلاف 2-3 کی شکست ہوئی ہے وہ 2007ء سے زونل مقابلوں میں شرکت نہیں کی ہے۔