ہند ۔ بنگلہ معاہدہ سے متعلق بل کو پارلیمانی پیانل کی منظوری

نئی دہلی ۔ 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک پارلیمانی پیانل نے سمجھا جاتا ہے کہ اس بل کو منظوری دے دی ہے جو ہند۔ بنگلہ دیش اراضی سرحدی معاہدہ کو نافذالعمل لایا گیا جس میں سفارش کی گئی ہے کہ ریاستی حکومتوں اور عوام کے مفادات کو ملحوظ رکھا جائے۔ معتبر ذرائع نے کہا کہ قائمہ کمیٹی برائے اُمور خارجہ کی متفقہ رپورٹ آئندہ ہفتہ راجیہ سبھا میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ دستوری (119 ویں ترمیم) بل 2013 سے متعلق کمیٹی کے سربراہ کانگریسی رکن ششی تھرور ہیں۔