ہند۔ پاک کے درمیان چین اپنا کردار جاری رکھنے کا خواہاں

اسلام، 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی خاطر اپنے کردار کو جاری رکھنا چاہتا ہے اور اس کے لئے وہ ہندوستان سے بات کرنے کے لئے بھی تیار ہے ۔پاکستان کے دو روزہ دور پر یہاں پہنچے چین کے نائب وزیر خارجہ کونگ شوانیو نے چہارشنبہ کو کہا کہ چین نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدہ تعلقات پر قریبی نظر رکھی ہوئی ہے ۔ سبھی ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہئے اور بین الاقوامی تعلقات کے ضوابط پر عمل کیا جانا چاہئے۔ نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ چین چاہتا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان ایسا کوئی قدم نہ اٹھائیں جس سے حالات مزید خراب ہوں۔