ہند۔ پاک کرکٹ میچ کی وجہ شہر کی سڑکیں سنسان

حیدرآباد۔ 15 فروری (سیاست نیوز) ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنمنٹ کے آغاز کیساتھ ہی ہند۔ پاک کے میچ نے دونوں ممالک کے عوام میں جہاں جوش و خروش پیدا کردیا ، وہیں آج اتوار کے ہونے والے اس دلچسپ میچ کی وجہ دونوں شہر حیدرآباد کی تقریباً سب ہی سڑکیں سنسان تھیں۔ ٹریفک بہت کم دیکھی گئی۔ عوام صبح 9 بجے سے شروع ہونے والے اس میچ کیلئے صبح ہی سے تیاریاں کئے۔ آج دن بھر ہند ۔ پاک میچ کے مشاہدہ کے پروگرام بناچکے تھے اور اپنے آپ کو گھر میں اور ٹیلی ویژن کے سامنے قید رکھا تھا۔ صبح 9 بجے سے میچ کے ختم ہونے تک عوام گھروں سے باہر نہیں نکلے۔