چندی گڑھ۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع ارون جیٹلی نے آج ڈیرہ بابا نانک علاقہ میں جو بین الاقوامی سرحد پر واقع ہے، ہراول مورچوں کا دورہ کیا۔ فوجیوں سے تبادلہ خیال کیا جس کا مقصد فلاحی اور تحریک دینے والے پروگراموں کی ترغیب دینا تھا۔ ان کے ہمراہ سربراہ فوج جنرل دلبیر سنگھ سوہاگ بھی تھے۔