کراچی ۔26 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج کہا ہیکہ اس نے بی سی سی آئی کے ساتھ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آئندہ 8 برسوں کے دوران 6 باہمی سیریزوں کے معاہدوں پر دستخط کردیئے ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے لاہور سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہیکہ ملبورن میں آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں کئی اہم امور انجام دیئے گئے ہیں جس میں ہندوستان کے ساتھ معاہدہ بھی قابل ذکر ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہیکہ آئی سی سی کے چیرمین کے عہدہ پر این سرینواسن کے انتخاب کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان معاہدہ بھی طئے پائے ہیں۔ ہندوستان کے ساتھ 6 سیریزوں نے 4 سیریزوں کی میزبانی پی سی بی کرے گا اور یہ سیریز متحدہ عرب امارات یا پاکستان میں کھیلی جائیں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 6 سیریزیں 2015ء تا 2023ء کے درمیان فیوچر ٹور پروگرام کے تحت کھیلی جائیں گی۔