ڈیسلڈروف۔4 جون (سیاست ڈاٹ کام) بیلجیم کے ہاتھوں اپنے گزشتہ میچ میں 1-2 سے شکست کا سامنا کرنے والی ہندوستانی مرد وں کی سینئرہاکی ٹیم نے تین ملکوں کے انویٹیشن ٹورنامنٹ کے اپنے دوسرے میچ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے جرمنی سے 2-2 سے ڈرا کھیلا۔اس ھائی وولٹیج میچ میں جرمنی نے تیز آغاز کرتے ہوئے 13 ویں منٹ میں نکلس ولین کے گول کی بدولت برتری حاصل کرلی۔ پہلے کوارٹر کے بعد دوسرے کوارٹر میں بھی دونوں ٹیموں کی جانب سے دیگر کوئی گول نہیں کیا جا سکا اور جرمنی نے 1-0سے برتری قائم رکھی۔